Balochistan Media Center DMJ Naseerabad

Media/News Company

1:33
vsh news
7 months ago
1:34
آیا آیا بابا آیا. منجھو شوری جلسے کی جھلکیاں. تحصیل تمبو اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 13 کے ہیڈ کواٹر منجھو شوری میں سردارزادہ غلام رسول خان عمرانی کا ایک بڑا جلسہ منعقد ہوا 2018 کے الیکشن کے سلسلے کا یہ پہلا بڑا جلسہ تھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جلسے کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیاگیا تلاوت کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے احترام میں پنڈال میں موجود تمام شرکاء کھڑے ہوگئے قومی ترانے کے بعد محمد اسلم لانگو نامی ایک شخص نے سردارزادہ کی تعریف میں ایک قصیدہ پڑھ کر سنایا اسٹیج پر غلام رسول خان کے والد عمرانی قبیلے کے سربراہ وزیر اعظم کے سابق مشیر سابق صوبائی وزیر اور سابق ضلع ناظم سردار فتح علی خان عمرانی بھی موجود تھے گرمی کے پیش نظر پروگرام کو مختصر لیکن شاندار بنایا گیا سردارزادہ غلام رسول خان عمرانی نے پہلے شرکاء سے اپنے بارے میں الیکشن میں حصہ لینے کیلیئے مشورہ مانگا جواب میں پنڈال سے ہاتھ اوپر اٹھاکر اور بابا زندہ باد کا نعرہ لگا کر الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا گیا جس پر سردارزادہ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا سردارزادہ نے مختصر مگر دلائل اور جذبات سے بھرپور اور جامع اور جارحانہ خطاب کیا...
1 year ago