Wadi Media

News Personality

A group of national media coresspondents
Wadi Samahni AJK.
تازہ ترین خبروں،تبصروں، ادبی تحریروں، شاعری، اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کیجیے

2:22
تاریخ تیسری بار خود کو دوہرا رہی ہے عمران خان کے پاکستان کو قحط سالی سے بچانے کے لیے ڈیمز کی تعمیر کے سلسلہ میں فنڈنگ مہم کو متاثر کرنے کے لیے وہ لوگ متحرک ہو رہے ہیں جھنوں نے 35 سال اس ملک پر حکومت کی ہے، اس ملک کو لوٹا ہے، مخصوص پروپیگنڈہ اور لوٹی ہوئی دولت کو استعمال میں لا کر ایک مخصوص طبقہ کو جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں قید رکھنے میں کامیابی کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ہے پاکستانی عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ لوگ تب بھی اپنی منفی سوچ کے ساتھ نمودار ہوے تھے جب عمران خان نے پاکستان میں پہلے انٹرنیشنل کینسر ہسپتال کی بنیاد رکھی یہ لوگ تب بھی متحرک ہوے تھے جب عمران خان نے پاکستان کے ایک دیہات میں غریب طبقات کے لیے پہلی انٹرنیشنل نیمل یونیورسٹی کی بنیاد رکھی مگر عمران خان کے عزم نے اسے آج تک ہر عظیم مقصد میں کامیاب کیا ہے کیونکہ وہ اپنے لیے کم اور خلقِ خدا کے لیے زیادہ سوچتا رہا ہے جس طرح شیطان کا ظہور کائنات پر پہلے انسان و پیغمبر حضرت آدم کی تخلیق کے ساتھ ہی ہو گیا تھا اور تا قیامت شیطان بندگان خدا وندی کو بہکانے کے لیے معمور ہو گیا تھا اس کے باوجود حق پرست شیطان کے مقابلے میں کامیاب اور کامران ہوتے رہے ہیں ویسے ہی ملک خداداد پاکستان کو قحط سالی سے بچانے کے لیے بھی اللہ تعالیٰ نے مرد درویش عمران خان کو دل میں جو بات ڈالی ہے اللہ اسے کامیاب بھی کرے گا، جتنی آزمائش کڑی ہے اتنا حوصلہ بھی اللہ نے خان کو دے رکھا ہے بس محب وطن، نیک دل اور باشعور پاکستانیوں کو ثابت قدم رہنا ہو گا خان کا اور اس کے ساتھیوں کا مذاق اڑانے والوں، تنقید کرنے والوں کی مثال بھی قابل بیاں مثال نہیں ہوتی، ایسے لوگ کائنات کی تخلیق کے بعد سے ذمین پر رینگ رہے ہیں تاریخ میں ان کا نام اس لیے نہیں ملتا کیونکہ ان کا کردار بے اثر کردار ہوتا ہے، تاریخ کے اوراق اتنے سستے بھی نہیں ہوتے کہ ان کا ذیاں ہو مگر عمران خان جیسے لوگ ہر دور میں تاریخ کی ذینت رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے
10 months ago
0:20
482974425516370
11 months ago