Chaman Alaqayi News چمن علاقائی نیوز

Newspaper

چمن شہر کے تازہ ترین خبروں ویڈیوز اعلانات کیلیے ہمارا پیج لایک کریں.شکریہ

3:01
‏نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی دفعہ سپیکر پر آذان۔۔ ہزاروں لوگوں کا مجمع سنتا رہا۔اسلام کو آج تک کوئی دبا نہیں سکا ہے ۔۔یہ اتنی ہی شدت سے پھیلے گا انشاءاللہ اللہ سب سے بڑا ہے اور بخدا برینٹن ناکام ہوگیا. آج یہ نیوزی لینڈ کی دوسری بڑی یونیورسٹی کینٹربری کے اندر سے بلند ہونے والی نماز ظہر کی اذان ہے، جو ایک کویتی طالبعلم دے رہا ہے. جو گزشتہ جمعے کے دہشت گردانہ حملے میں بچ گیا تھا. یہ آواز نہ صلیبی لشکر روک سکے، نہ منگولوں کے غول جنہوں نے آدھی دنیا کو خاک اور خون میں نہلا دیا. نہ روسی کمیونسٹوں کا ستر سالہ جبر، اس آواز کو دبا سکا. اذان کے احترام میں یونیورسٹی بھر سے ہزاروں سٹوڈنٹس جمع ہوئے اور انہوں نے اختتام پر جمعہ کو جاں بحق ہونے والوں کے احترام میں خاموشی بھی اختیار کی. ہم یہ احترام کرنے والوں کا احترام کرتے ہیں. ہمیں ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے. بخدا برینٹن ناکام ہوگیا اور اس جیسے نفرت کے پرچارک، چاہے وہ کسی بھی رنگت اور مذہب کے ہوں، وہ ناکام ہوں گے اور اگر خدا کو منظور ہوا تو کعبہ کو صنم خانے سے پاسباں ملتے رہیں گے.۔۔
5 days ago
2:33
#بریکنگ___نیوز آفسوس! (کوئی محمد بن قاسم مسلم ممالک میں ھے)؟ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں فائرنگ کے نتیجے میں 27 نمازی شہید ہوگئے اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے جس کے بعد ملک کی تمام مساجد بھی بند کردی گئیں اور مسلمانوں کو نماز جمعہ پڑھنے کے لیے مساجد میں آنے سے روکدیا گیا۔ اب ایک سادہ سا سوال مسلمانوں کی عبادت گاہ میں گھس کر مسلمانوں کو شہید کرنے پر کیا اس شخص کی قوم کو دہشت گرد قرار دیا جائے گا کیا اب ایسے دہشت گردوں کو پالنے پر نیو زی لینڈ کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے پہ بحث ہو گی کیا وجہ ہے کہ مسلمان پہ ہوا ظلم نظر نہیں آتا؟ دنیا میں سب سے زیادہ ظلم کا شکار مسلمان ہیں لیکن ہمیں پہ ہی دہشتگردی کا لیبل لگا دیا جاتا ہے جبکہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث افراد کو سائیکی یا مینٹل ڈس ارڈر قرار دیکر صاف بچا لیا جاتا ہے ‏سپر پاور کے مروجہ اصولوں کے مطابق تو اب نیوزی لینڈ میں بھی کرکٹ پر پابندی لگنی چاہئے؟ نیوزی لینڈ کو بھی FATF کی واچ لسٹ میں ڈالنا چاہئے سارے عیسائیوں پر بھی دہشتگرد کا ٹھپہ لگنا چاہئے نیوزی لینڈ میں بھی گورے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے ہونے چاہئیں اب اگر آپ انسانی حقوق کے چمپئن ہو تو وہ سب نیوزی لینڈ پر اپلائی کرو جو آج تک ہمارے ساتھ ھورہا ہے
9 days ago