Shia Online Community

Broadcasting & Media Production Company

Quran, Naat, Majalis, Soz, Salam, Nohay, Manqabat, Books, Wallpapers Audio and Video
http://www.shia-online.com


Quran, Naat, Majalis, Soz, Salam, Nohay, Manqabat, Books, Wallpapers Audio and Video
http://www.shia-online.com

5:35
10 سیکنڈ کی کلپ کاٹ کر مولانا کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے آنکھیں اور کان دونوں حاضر رکھ کر یہ ویڈیو دیکھیں اور سنیں اور سید کو یوں گالیاں دینا اور بدنام کرنا بینڈ کریں۔ جناب فاطمہ زہراؐ کو جواب دینا ہو گا آپ لوگوں کو جو بھی اس میں ملوث ہے وقت کے امام سے معافی مانگیں اور فتنہ کیا پھیلائیں۔ شیعہ آن لائن تفسیر قرآن فہرست تلاش مقدمہ مزید سورہ: آیت: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ سورۃ الکوثر اس سورۃ المبارکہ کا نام الْكَوْثَر (خیر کثیر) کا لفظ پہلی آیت میں مذکور ہونے کی مناسبت سے مقرر ہوا۔ یہ سورۃ بالاتفاق مکی ہے اور شان نزول بھی اس پر شاہد ہے۔ اس کی آیات تین ہیں۔ یہ قرآن کی مختصر ترین اور ساتھ جامع ترین سورہ ہے۔ اس سورۃ المبارکہ میں رسول رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایک اہم ترین خوشخبری ہے اور ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کی تکمیل اور تا قیامت باقی رہنے کی ضمانت کا اعلان ہے۔ وہ ہے الکوثر (خیر کثیر) کی عنایت۔ یہ خیر کثیر جناب سیدۃ نسآء العالمین سلام اللہ علیہا کی ذات گرامی پر منطبق ہے اور آج دین مبین اسلام کی بقا جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی اولاد کی قربانیوں کی وجہ سے ہے اور جو کچھ اس وقت دامن اسلام میں موجود ہے وہ اولاد زہراء سلام اللہ علیہا کے مرہون منت ہے۔ شاء الناس او ابوا۔ تفسیر محاسن التاویل ۹:۵۵۵ میں لکھا ہے: جو کچھ ہم نے اس سورہ کے شان نزول میں لکھا ہے۔ اسی لیے امام اللغۃ ابن جنی اس بات کے قائل ہو گئے کہ کوثر کی تاویل ذریت کثیرہ ہے اور یہ بات نہایت خوبصورت بات ہے اور سبب نزول سورہ کے ساتھ مناسبت بھی رکھتی ہے۔ ابن جنی نے شرح دیوان المتنبی میں ۔۔۔۔ لکھا ہے: ابو الفضل نے جو کچھ مجھے لکھایا ہے اس میں یہ بات بھی تھی: قریش اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمن یہ کہتے تھے محمد ابتر ہو گئے۔ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ جب یہ فوت ہو جائیں گے تو ہمیں اس سے چھٹکارا مل جائے گا تو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا: اِنَّآ اَعْطَيْنٰكَ الْكَوْثَر اور کثیر تعداد سے مراد ذریت ہے اور وہ اولاد فاطمہ ہے۔
2 days ago