Akbar Hoti Official

Education

lawyer, writer
love for all

5:11
پشتو کی معروف گلوکارہ نازیہ اقبال نے بھائی کو اپنی کم سن بھانجیوں کو ریپ کا نشانہ بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا نازیہ اقبال کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں انہوں نے بتایا کہ ان کی دو کم سن بیٹیوں کو ان کے ماموں نے بچوں کے گلا کاٹنے کی ویڈیوز دکھا کر ڈرایا اور ریپ سے متعلق کسی کو بتانے کی صورت میں ایسے ہی انجام کی دھمکیاں دیں۔ روات پولیس کے مطابق پشتو کی معروف گلوکارہ نازیہ اقبال نے پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کی 12 سالہ اور 8 سالہ بیٹیاں بالترتیب 5 ویں اور دوسری جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے زیادہ تر وقت گھر سے باہر ہوتی ہے اور ان کے خاوند بھی روزگار کے سلسلے میں اکثر باہر رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے گھر کی دیکھ بھال اور بچیوں کی حفاظت کے لیے اپنے بھائی افتخار علی کو سوات سے بلوا کر گھر میں رکھا تھا۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹیاں اکثر ان سے شکایت کرتی تھیں کہ ان کے ماموں ان کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں اور خوف ناک فلمیں دکھا کر دھمکیاں دیتے ہیں کہ اگر انہوں نے کسی کو بتایا تو وہ انہیں بھی قتل کر دیں گے۔خاتون کے مطابق دو دن قبل وہ صبح سویرے بچوں کیلئے ناشتہ بنانے کیلئے اٹھیں تو ساتھ والے کمرے سے اس کو چھوٹی بیٹی کے رونے کی آواز آئی جب اندر جا کر دیکھا تو ان کا بھائی ان کی بیٹی کے ساتھ ریپ کر رہا تھا۔خاتون کا کہنا ہے کہ بھائی کو اس حالت میں دیکھ کر انہوں نے شور مچایا جس پر ان کے خاوند آگئے تاہم بھائی موقع سے فرار ہو گیا
1 year ago